لاک ڈاؤن: غریبوں کی مشکلات ہر صورت حل کرینگے‘ ڈاکٹر اختر ملک

لاک ڈاؤن: غریبوں کی مشکلات ہر صورت حل کرینگے‘ ڈاکٹر اختر ملک

  

ملتان (پ ر)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رانا رضوان کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت ہر طر ح سے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں مفید پالیسیاں بنائی جارہی ہیں تاکہ اس کروناوائرس کی وجہ سے پیداہونے والے مشکل حالات سے بچا جا سکے۔غریب اور مستحق لوگ جو اس کرونا وائرس کی وجہ سے زیادہ متاثر ہو رہے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ہیں ان کی مشکلات ختم ہو سکیں۔صوبائی وزیرڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو کرپشن کے خلاف علم بلند کیا تھا آج اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے اورسابقہ حکمران جنہوں نے اس ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں اس کرپٹ ٹولے سے کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی اور ان سے ملک وقوم کا لوٹا ہوا ایک ایک روپیہ واپس لیا جائے گا۔افطار ڈنر میں راناعبدالجبار،رانا طاہر شبیر، میاں عامرقریشی،رانا افضل،حاجی رانا فاروق،شیخ محمد سلیم، راؤ حنیف، راؤ منشاء،راناعبدالرحمان،رانا اسمعیل،شیخ طاہر،راؤ عامر،چوہدری عبدالوحید، راؤخالد،راؤ وقار،عمران قریشی،راؤ مستقیم،دین محمد شاہ،کامرن،دانش،حاجی عبدالرحمن ڈوگر،رانا نذیر، رانا انیس، رانا اعجاز،چوہدری خلیل ودیگر نے شرکت کی۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -