کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اجلاس میں متعدد ٹھیکے نیلام کرنیکی منظوری

  کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اجلاس میں متعدد ٹھیکے نیلام کرنیکی منظوری

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرمین کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی شان الحق کی مصروفیت کے باعث ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ضیا اللہ گجر نے کی۔ اجلاس میں  ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر حماد کی تنخواہ میں اضافہ، مالی سال 2020-21میں  پارکنگ، توڑی پرالی، چارہ، ہوٹل کنٹین سمیت دیگر ٹھیکوں کی ریزرو پرائس، موضع جسونت گڑھ میں بنائی (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

جانیوالی منڈی مویشیاں کے ترقیاتی کاموں بارے ایجنڈا رکھا گیا تھا، کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر حماد کی تنخواہ میں  10فیصد اضافہ کردیا ہے، جبکہ چارہ، توڑی پرالی، پارکنگ، ہوٹل کنٹین سمیت دیگر ٹھیکوں کی ریزرو پرائس کی منظوری دیتے ہوئے ٹھیکے نیلام کرنے کی منظوری دی گئی،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر حبیب اللہ بیگ نے منڈی مویشیاں جسونت گڑھ میں ترقیاتی کاموں  اور کورونا کے باعث ٹھیکہ داروں  کو ہونے والے نقصان اور کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی بہتر کارکردگی پر ملازمین کو بونس دینے کا ایجنڈا بھی پیش کیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی ڈاکٹرحماد کو ٹھیکہ داروں کو ریلیف دینے کیلئے لائحہ عمل بنا کر آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ بونس کی تفصیلات بھی آئندہ اجلاس میں رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیچیف فنانشنل آفیسر رانا شہزاد افضل کہا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث موضع جنگل جسونت گڑھ میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں  ، ٹھیکہ داروں کو ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث تمام کام التوا کا شکار ہو گئے ہیں،حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈز رکھے جانے کا وعدہ کیا گیا ہے، اجلاس میں  ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی سی،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر حماد، چیف فنانشنل آفیسر رانا شہزاد افضل،ڈاکٹر حبیب اللہ بیگ، خواجہ عمیر، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر ضیا اللہ گجر، اعجاز شاہ،ایڈمن منیجر عبدالباقی، جی ایم خضر اور آر پی ملتان کے نمائندے سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ٹھیکے نیلام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -