رمضان المبارک‘ گیس لوڈشیڈنگ‘ زندگی اجیرن ہوگئی: خواتین

  رمضان المبارک‘ گیس لوڈشیڈنگ‘ زندگی اجیرن ہوگئی: خواتین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے زندگی اجیرن کر دی‘ سحر و افطار کے وقت گیس اکثر نہیں ہوتی‘کم پریشر کے باعث کھانا نہیں بنایاجاسکتا‘ بازار سے سحری کیلئے کھانا لانا پڑتا ہے‘ بار بار شکایات کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوسکا‘شدید اذیت سے دوچار ہیں‘ ان خیالات کااظہار خواتین نے ”روزنامہ پاکستان“ کے سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔شاداب کالونی نزد ایم ڈی اے چوک کی رہائشی محکمہ تعلیم کی گریڈ 18کی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

آفیسرحاجرہ شاہین نے بتایا کہ ہماری کالونی میں شروع دن سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ چلا آرہا ہے‘گیس کبھی ہوتی ہے او ر کبھی نہیں‘ اب ماہ رمضان میں شام کو گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ سحری کے وقت بھی یہی صورتحال ہوتی ہے جس کے باعث افطاری اور سحری کے سامان کی تیاری میں شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں‘عطا کالونی کی رہائشی عذرا ایوب نے بتایا کہ علاقے میں سوئی گیس کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے‘ سحر و افطار کا کھانا بنانے کے لئے گیس دستیاب نہیں ہوتی‘ پریشر اس قدر کم ہوتا ہے کہ کھانا تیار نہیں ہوسکتا‘چونگی نمبر 1جمیل آباد کی رہائشی گل بی بی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں گیس صبح8بجے ہی بند ہوجاتی ہے جبکہ سحری اور افطارکے وقت بھی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے‘شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی نائلہ مریم نے بتایا کہ اکثر گیس افطار کے وقت ہوتی ہے نہ ہی سحری کے وقت‘ دن میں بھی سوئی گیس والے جب چاہیں گیس بند کردیتے ہیں‘ممتاز آباد کی رہائشی شاہدہ رشید نے بتایا کہ اس علاقے میں عرصہ دراز سے گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ درپیش ہے‘ افطار ی اور سحری کا کھانا بنانے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے‘احمد کالونی سیوڑہ چوک کی رہائشی گل بی بی نے بتایا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال اس علاقے میں سوئی گیس فراہم نہیں کی جاسکی جس کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔کچی آبادی گجر پلاٹ ممتاز آباد کی رہائشی باجی نسرین نے بتایا کہ سارا سارا دن گیس نہیں ہوتی‘ سحری اور افطاری کے اوقات میں پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے‘خواتین نے وزیر اعظم اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کی سروسز بہتر کی جائیں‘اب تو موسم بھی تبدیل ہوگیا ہے‘پھر بھی یہ صورتحال سمجھ سے باہر ہے۔
خواتین