لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو‘روزہ داروں کا کڑا امتحان‘ میپکو دعوے فیوز

  لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو‘روزہ داروں کا کڑا امتحان‘ میپکو دعوے فیوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نامہ نگار )جتوئی میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہونے لگا حکومتی دعوؤں کے برعکس ماہ صیام میں شہری علاقوں میں چھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں تک پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات کے باوجود تحصیل جتوئی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں چار سے چھ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہونے لگی جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

دس گھنٹوں کے پہنچ گیا ماہ صیام میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،تحصیل جتوئی کے نواحی علاقوں رام پور،جھگی والہ، لنڈی پتافی رام پور جہان پور چوک پرمٹ سبائے والہ پھلن شریف،کوٹلہ رحم علی شاہ،و دیگر علاقوں میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ سے روزدار اور خواتین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں دوسری جانب میپکو کے ترجمان آفتاب احمد نے ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ کی تردید کر دی میپکو ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں کسی جگہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ہے مرمتی کاموں کی وجہ سے بجلی بند کی جاتی ہے احجتاج کرنے والے شہری محمد یوسف فاروق احمد ملازم حسین خادم حسین محمد راشد زاہد مصطفی نعمان خان محمد رمضان محمد حسن محمد شہباز صادق ذوالقرنین محمد اعظم ودیگر نیمیپکو کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فیوز