مظفرآباد:ڈاکوؤں کا جیولرز دکان پر دھاوا‘25تولے سونا لوٹ کر فرار

  مظفرآباد:ڈاکوؤں کا جیولرز دکان پر دھاوا‘25تولے سونا لوٹ کر فرار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں 5 مسلح افراد جیولری کی دکان توڑ کر 25 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مظفرآباد کے علاقہ جھکڑ پور کے قادریہ محلہ میں 5 مسلح افراد ندیم کے گھر رات 2 بجے داخل ہوئے اہل خانہ کو یر غمال بنایا اور گھر کے ساتھ ملحقہ ندیم کی جیولری کی دکان کا صفایا کر دیا۔ملزمان کی تعداد 5 بتائی جارہی ہے جو جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ملزمان جیولری کی دکان میں داخل ہونے سے پہلے ندیم کے گھر داخل ہوئے گھر میں موجود(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

خاتون کی بالیاں اور چوڑیاں اتاریں پھر گھر سے ملحقہ ندیم کی جیولری کی دکان میں داخل ہوکر لاکر توڑا اور اس میں سے 25 تولہ سونا چوری کیا ملزمان جاتے ہوئے گھر سے ایک موٹرسائیکل بھی لے گئے۔ندیم کی جانب سے مزاحمت کر نے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے یہ زخمی ہو گیا۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جائے وقوعہ سے شواہد اور فنگر پرنٹس اکھٹے کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔جبکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ بابو محلہ سے مدثر کا موٹرسائیکل رکشہ ہو گیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نقشبند کالونی میں نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر عظیم سے نقدی اور مو بائل فون چھین لیا۔ایم اے جناح روڈ سے نثار،لوہاری گیٹ سے اشفاق کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔گلگشت سے اشفاق کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -