لوہاری گیٹ پولیس کا سرچ آپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش خیبر علی گرفتار

لوہاری گیٹ پولیس کا سرچ آپریشن بدنام زمانہ منشیات فروش خیبر علی گرفتار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) لوہاری گیٹ پولیس نے سرچ آپریشن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش خیبر علی ولد تاج دین کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں سابقہ ر(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

یکارڈ یافتہ ہے اور بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔گرفتار ملزم سے 3250 گرام چرس، 78 ہزار روپے سے زائد وٹک رقم اور موٹر سائیکل موقع پر برآمد کی گئی جبکہ ملزم نے 3 کلوگرام دوران تفتیش نشاندھی کر کے اپنے گھر سے برآمد کروائی۔اس طرح ملزم سے کل *6 کلو گرام سے زائد منشیات، 78 ہزار سے زائد وٹک رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی جا چکا ہے۔ جبکہ ملزم کا بھائی ناصر چھٹن بھی جو کہ بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار کرتا ہے مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان نے کہا ہے کہ ملزم خیبر کا شمار شہر بڑے منشیات کے ڈیلرز میں ہوتا ہے جس کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے جبکہ اس کے بھائی ناصر چھٹن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایس پی سٹی ڈویڑن نے کہا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا.گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرکے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔

خیبر علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -