جے یو آئی تحصیل رزڑ نے پانچ کارکنوں کی رُکنیت پانچ سال کیلئے معطل کردی

جے یو آئی تحصیل رزڑ نے پانچ کارکنوں کی رُکنیت پانچ سال کیلئے معطل کردی

  

صوابی(بیورورپورٹ)جے یو آئی تحصیل رزڑ نے پانچ کارکنوں کی رُکنیت پانچ سال کیلئے معطل کردی۔ منحرف ارکان کو متوازی تنظیم بنانے اور غیر دستوری سرگرمیوں کی پاداش میں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان جے یو آئی زرڑ حافظ حُسین احمد کے مطابق 8 مئی 2020 کو تحصیل رزڑ کابینہ کا اجلاس تحصیل رزڑ امیر مولانا مومن شاہ مظہری کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں متفقہ طور پر عدل شیر عادل کالو خان، مولانا جہانزیب قدمے،مفتی گلباز اسماعیلہ، مفتی نوید یارحُسین اور علی آفسر منصب دار کی رکنیت آئیندہ پانچ سال کیلئے معطل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملحوظ خاطر رہے کہ مولانا ہارون حنفی کا جمعیت علماء اسلام سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -