تخت بھائی‘ ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی

تخت بھائی‘ ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان کا رہائشی دوستوں نے مردان سے باہر افطاری کرکے ادینہ روڈ پر گزشتہ شام مردان آرہے تھے کہ روڈ کے درمیان بڑے کھڈیں میں پہلے ایک موٹر کار گرگیا اور پھر دوسرا موٹر کا ربھی گر کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں موٹرکار وں میں سوار دوست زخمی ہوگئے، مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوراًنزدیک صوابی روڈ ادینہ ہسپتال میں لے جاکر جہاں پر ان سب کو طبعی علاج جاری کردیا گیا تھا، ان سب دوستوں نے جن میں آصف، آصف خان، نورمحمد، ذیشان، احمد، گوہر، سعید خان اور چھوتا زریاب شامل تھے، موجودہ حکومت سے وزیراعظم عمران خان، وزیراوعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، مقامی ایم پی اے اور وفاقی وزیر علی محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کے ٹھکیدار کو جوروڈپر بڑے کھڈیں چھوڑیں ہیں، اور حفاظتی بورڈ یا نشان بھی نہیں نصب کیا ہے، کہ جن سے پتہ چلایا جا سکے کہ روڈ پر کھڈیں موجود ہیں، اس لئے حکومت سے پرزوراپیل ہے کہ ان ٹھیکدار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرکے ان کو سخت سزا دی جائے، اور ساتھ ہی ان موٹر کاروں کے مالکان کی نقصان بھی پورا کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -