سینکڑوں کالج اساتذہ کی برطرفی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘ محمد اسرار

سینکڑوں کالج اساتذہ کی برطرفی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘ محمد اسرار

  

مردان (بیورورپورٹ) آل کے پی ینگ لیکچرر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسرار نے سینکڑوں کالج اساتذہ کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بند تنخواہوں کی فی الفور ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی سروس کو بحال رکھاجائے یہاں اپنے ایک بیان میں ینگ لیکچرر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ کورونا صورتحال کے پیش نظر حکومت نجی اداروں کو ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگیوں کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں ایسے میں خیبرپختون خوا کے کنٹریکٹ پر بھرتی 500سے زائد لیکچرر کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں اوران کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کی نوکریاں کالج فنڈز سے منسلک کردی تھیں اوراب انہیں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ملازمتوں سے برخاست کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ جس طرح حکومت نے ینگ ڈاکٹروں کو پکی ملازمیں دی ہیں اسی فارمولے کے تحت ینگ لیکچرر کو بھی نوکریوں پر بحال کیاجائے ایسوسی ایشن کے صدر نے کہاکہ ملازمتوں کے حوالے سے ہروقت غیر یقینی صورتحال کی تلوار ہر وقت لٹک رہی ہے جس کے باعث ان کی کارکردگی پر منفی اثرات پڑر ہے ہیں ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمودخان سے اپیل کی کہ ان کی تنخواہیں فی الفور ریلز کرنے کے احکامات جار ی کریں اوران کے خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں نوکریوں پر بھی بحال رکھاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -