بحیثیت مسلمان دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے

بحیثیت مسلمان دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان) بحیثیت مسلمان دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے،نوجوان زیادہ سے زیادہ سول ڈیفنس میں بطور رضا کار شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف وارڈن سول ڈیفنس دیر بالا اسرار یوسفزئی نے میڈیا سے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسرار یوسفزئی کے علاوہ ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس دیر بالا حاجی انور زیب پائندہ خیل، ڈپٹی چیف وارڈن خان بادشاہ، ڈویژ نل چیف وارڈن ملاکنڈ ڈویژن حاجی بادشاہ زادہ اور انچارج سیول ڈیفنس دیر بالا علی شیر بھی موجود تھے۔ چیف وارڈن نے کہا کہ ہمارے جان نثار مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرنٹ لائن پر لڑتے ہیں خواہ وہ زلزلہ ہو،سیلاب ہو یا موجودہ وبا کورونا وائرس کے خلاف ہمارے رضا کار ہمہ وقت امدای کاموں میں پیش پیش ہوتے ہیں اور لاک ڈاون میں گھر گھر راشن پہنچانے کا کام بخوبی سرانجام دیا ہے۔ اسرار یوسفزئی نے مزید کہا کہ پہلے پہل دیر بالا میں سول ڈیفنس کے چند گنے چنے رضا کار تھے جو کہ ہر ایمرجنسی میں پہنچنے میں نا کافی تھے اب چونکہ ہم نے رضا کاروں کی تعداد بڑھائی ہے اور فی الحال پورے ضلع میں رضا کاروں کی تعدا د بارہ سو سے لیکر سولہ سو تک ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ تعداد تین ہزاریا پینتیس سو تک پہنچایا جائے تا کہ کسی قسم کی افرادی قوت کی کمی کا سامنا نہ ہو اور یکسوئی سے ہر ایمرجنسی میں اپنا کردار آزادانہ طور پر کر سکیں۔ چیف وارڈن اسرار یوسفزئی اور ایڈیشنل چیف وارڈن حاجی انور زیب نے عوام سے اپیل کی کہ ہر گھر سے کم از کم ایک رضا کار سیول ڈیفنس دیر بالا میں شامل کیا جا ئے اور اس خار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -