عید آمد‘ غیر معیاری اشیاء خورد ونوش کی تیاری دھڑلے سے جاری

عید آمد‘ غیر معیاری اشیاء خورد ونوش کی تیاری دھڑلے سے جاری

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول سمیت لوئر دیر میں ایک طرف کرونا وائرس کا خوف اور لاک ڈون نافظ ہے تو دوسرے طرف چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کے وجہ سے بند گوداموں میں ناقیص مٹیرئل استعمال ہوکر عید کیلئے مٹھائی، گلاب جامن،بسکٹ، امراسی وغیرہ بنانے کا کاروبار عروج پر ہے۔تفصلات کے مطابق جندول سمیت لوئر دیر کے تمام بڑے بازروں میں لاک ڈون سے فائدہ اٹھانے والوں نے بند گوداموں اورگندا برتنوں میں مضر صحت کلر اور کیمیکل،گھی وغیرہ استعمال ہوکر ناقیص بیکری،بسکٹ، مٹھائی، گلاب جامن، جلابی، نمکپاری وغیر ہ تیار کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہیں جس پر انتظامیہ نے چشم پوشی اختیا ر کر لیا ہے۔ مقامی لوگوں نے علی احکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جندول سمیت لوئر دیر کے مختلف بازاروں کے اندھر گوداموں میں بیکری مٹھائی وغیرہ تیار کیا جاتا ہے جس کے معیار چیک اینڈ بیلنس ناہونے کے وجہ سے گندا برتنوں میں مختلف کیمیکل اور ناقیص کلر کے ساتھ اٹا گوند جاتے ہے اور بعد میں ایک ہفتے سے رہجانے والے پرانی گھی اور چینی کے رس میں گلاب جامن،جالابی،مٹھائی حلوا وغیرہ تیا ر کیا جاتے ہیں جس کو بعد میں مہنگا داموں میں بغیر نرخ نامے عید کے موقع پر کلی عام پروخت کیاجائے گا۔ مقامی لوگوں نے علی احکام سے بروقت نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -