لاک ڈاؤن‘ درجنوں اخبار فروش بیروزگار‘ فاقہ کشی پر مجبور

لاک ڈاؤن‘ درجنوں اخبار فروش بیروزگار‘ فاقہ کشی پر مجبور

  

صوابی (بیورو رپورٹ)ضلع بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے درجنوں اخبار فروش لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگار ی اور فاقہ کشی کاشکار ہونے لگے،صورت حال کے پیش نظر ضلع کے منتخب عوامی نمائندوں اور حکومت سے مالی امداد کے پیکیج کا مطالبہ کر تے ہوئے ضلع صوابی کے ا خبار فروش یونین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جو لاک ڈان کیاگیا ہے اس کی وجہ سے کاروبار زندگی مکمل طور پر تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے اخبار فروش یومیہ مزدور کی حوالے سے بے روزگار ہوئے ہیں بلکہ گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال پیدا ہورہی ہے اگر یہی صورت حال جاری رہی تو وہ دیگر یومیہ مزدوروں کی طرح بھوک سے مرنا شروع ہوجائینگے۔انہوں نے مشترکہ بیان میں تمام اخبار مالکان اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخبار فروشوں کو بے روزگاری اور بھوک کے عفریت سے بچانے کے لئے ہر اخبار فروش کے لئے خصوصی مالی امداد کے پیکچ کا اعلان کرکے یہ امداد جلد از جلد اخبار فروشی کے کاروبار سے منسلک افراد کے گھروں تک پہنچائی جائے،انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کو صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے،یومیہ آمدنی والے بے روزگار وں کو جلد از مالی امداد پہنچانے کا انتظامات از ضروری ہے۔ تمام اخباری رپورٹرز کی محبت واخلاص اپنی جگہ لیکن اگر اخبار فروشوں کا پہیہ رک چکاہے۔جس سے اخباری صنعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان،وزیر اطلاعات،اخبارات کے مالکان اور تمام ایڈیٹر صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اخبار فروشوں کی مدد کے لئے مالکان سمیت حکومت ریلیف پیکیج کا اعلان کرے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ ساتھ اخبار فروشوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -