این ایف سی کا مسئلہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کا مسئلہ نہیں‘ وقاص شنواری

این ایف سی کا مسئلہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کا مسئلہ نہیں‘ وقاص شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) پختون سٹودنٹس فیڈریشن جامعہ پشاور صدر آرٹس فیکلٹی وقاص طارق شنوار نے کہا کہ این ایف سی کا مسلہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کا مسلہ نہیں ہے اور نا ہی پختونخوا میں صرف عوامی نیشنل پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے بلکہ ہر سیاسی شعور رکھنے والا جس کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہو کو چاہئے کہ وہ اس حوالے سے آواز اٹھائے کیونکہ یہ خیبر پختونخوا کے بقاء کا مسلہ ہے انہوں نے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایورڈ خیبر پختونخوا کے سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مسلہ ہونا چاہئے اور صوبہ کے تمام سیاسی جماعتیں اس پر ایک ساتھ ہو کر اواز اٹھائے