پی ٹی آئی اپردیر کے رہنماء انجینئر نوید شاہین مرکزی جائنٹ سیکرٹری مقرر

پی ٹی آئی اپردیر کے رہنماء انجینئر نوید شاہین مرکزی جائنٹ سیکرٹری مقرر

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے چیرمین پی ٹی آئی کی مشاورت سے پی ٹی آئی اپردیر کے رہنماء انجینئر نویدشاہین کو پارٹی کا مرکزی جائنٹ سیکرٹری مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا،گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تحریک اں صاف اپردیرکے رہنماء نویدخان شاہین کو پارٹی کے چیرمین کی مشاورت سے ملاکنڈ ڈویژن سے مرکزی جائنٹ سیکرٹری اور رکن سنٹرل ایگزیگیٹیو کمیٹی مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے پارٹی کیلئے فعال ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ نویدشاہین کو مرکزی جائنٹ سیکرٹری مقرر کرنے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے چیرمین پی ٹی آئی اور چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ضلع دیر بالا کے رہنماء پر اعتماد کا اظہار کرکے خوش آئند اقدام اٹھایا ہے کیونکہ نویدشاہین ایک مخلص اور نڈر رہنماء ہے اور پارٹی کیلئے ہر مشکل وقت میں بے لوث ہوکر کام کیا ہے اس لئے دیربالا کے عوام سیفاللہ نیازی کا انتہائی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مرکزی جائنٹ سیکرٹری کا اعزار دیربالا کو دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -