مردان‘ جبہ کلی میں 20لاکھ مالیت کی اراضی جنازگاہ کیلئے وقف

مردان‘ جبہ کلی میں 20لاکھ مالیت کی اراضی جنازگاہ کیلئے وقف

  

مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عبیداللہ خان مایار نے اپنے حلقہ نیابت کے علاقہ جبہ کلی میں 20لاکھ مالیت کی اراضی جنازگاہ کے لئے وقف کردی جبکہ غرباء میں 85لاکھ مالیت کی اشیاء ضروریہ بھی تقسیم کردیا سابق رکن اسمبلی عبیداللہ خان مایار کی طرف سے امدادی سامان کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز علاقہ شامت پور،مایار،کھنڈرے،گمبت میرہ اورمحب بانڈہ میں امدادی سامان تقسیم کیاگیا سابق رکن اسمبلی نے کہاکہ کورونا کے باعث غریب لوگ شدید مشکلات کے شکارہوچکے ہیں مخیر حضرات آگے بڑھ کر مستحق افرادکی مدد کریں انہوں نے کہاکہ علاقہ جبہ کلی کے لوگوں کو جنازگاہ کے مسائل کا سامناتھا جس کے لئے انہوں نے 20لاکھ مالیت کی اراضی وقف کرنے کااعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -