ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی‘ جرمانے عائد
صوابی(بیورو رپورٹ)صوابی ٹریفک وارڈن پولیس کا خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ تین دنوں میں مختلف قسم کے 4436 گاڑیاں چالان کیا۔ڈی پی او صوابی نے ٹریفک وارڈن پولیس کو کورونہ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ٹریفک وارڈن پولیس نے کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اہنانے کے لیے عوام الناس میں ماسک،سنیٹائزر اور جرائم کش صابن تقسیم کی گئی۔ حکومت کی طرف سے جمعہ،ہفتہ،اتوار کو مکمل طور لاک ڈاون مختلف خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران،843موٹرسائیکل،64موٹرکار اور دیگر 3529گاڑیاں کو چالان کرکے جرمانے حکومت کے حزانے میں جمع کیے گئے چالان کرنا مقصد نہیں، شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلانا مقصود ہے۔ شہری کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں لاک ڈاون کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ جمعہ کی روز سے ٹریفک وارڈن صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 4436گاڑیوں کے چالان اور انکے ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا،ان میں ڈبل سواری، کم عمری، بلا ضرورت بازار میں ہجوم بنانے،بغیر لائیسنس اور ون وے کی خلاف ورزی کے چالان شامل ہیں۔اس کارروائی کے دوران 510مختلف گاڑیاں کو کاغذات نامکمل ہونے پر قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔