صوابی پولیس کی کارروائی‘ آتش بازی کا مواد برآمد

صوابی پولیس کی کارروائی‘ آتش بازی کا مواد برآمد

  

صو ابی (بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے آتش بازی کے خلاف کارروائی کرکیچا ئنا سمیت مختلف ساخت کے زوردار آواز والی19 عدد آ تش بازی ڈنڈیاور 1750 چائینہ بارودی ماچس بم پٹاخے برآمد کر لی۔ ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہ رمضان میں آخری عشرے کے دوران عید کی آمد کے سلسلے میں چائینہ پٹاخے و آتش بازی سے عوام عاجز آگئے ہیں اس سلسلے میں عوامی شکایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صوابی کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی فاروق خان بمع پولیس ٹیم نے عوامی شکایات پر گشت مزید بڑھا کر عید الفطر کے لئے لائے ہوئے آتش بازی بارودی پٹاخوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں تعداد کی مختلف قسم کے چائینہ آتش بازی و بارودی پٹاخے برآمد کرکے دکانداران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹرڈ کیے گئے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -