آئی جی ایف سی کا بیمار بچی لائبہ محسود کے علاج کیلئے امداد

آئی جی ایف سی کا بیمار بچی لائبہ محسود کے علاج کیلئے امداد

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور ساوتھ کی جانب سے برین ٹیومر کی مرض میں مبتلا لائیبہ محسود کی علاج کیلئے ایک لاکھ روپے کی امداد اسکے والد کو دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے شیر پاو محسود کی پندرہ سالہ بیٹی لائیبہ محسود جو کہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہے اور اس کے والد کی مالی حالت کمزور ہونے کے باعث علاج و معالجہ میں شدید مشکلات حائل ہے، میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد آئی جی ایف سی فرنٹئیر کور ساوتھ میجرجنرل اظہر عباسی کی جانب سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج لائیبہ کیلئے ایک لاکھ روپے کی نقد امداد اسکے والد شیر پاو محسود کو دے دی گئی جس پر انھوں نے پاک فوج اور آئی جی ایف سی فرنٹئیر کور ساوتھ میجرجنرل اظہر عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -