منشیات فروش گرفتار‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

منشیات فروش گرفتار‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اپنے مخصوص گاہک پر منشیات (ہیروئن)فروخت کرنے والے مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہیرؤن کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 32 گرام ہیروئن اور اسلحہ موقع پر جبکہ اس کی نشاندہی پر اس کے بھیٹک سے لاکھوں روپے مالیت کی مزید دو کلو گرام ہیروئن، مشیات کے دھندے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم کے خلاف تھانہ آغا میر جانی شاہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات کی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی سبر ب احتراز خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ایک مشہور منشیات فروش ہیرؤن کے مکروہ دھندے میں مصروف ہے اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی احتراز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر اجانی شاہ عمران الدین نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ اپنے مخصوص گاہک پر منشیات (ہیروئن)فروخت کرنے والے مشہور منشیات فروش خان محمد ولد دوست محمد سکنہ زرکر آباد کو مشکوک حالت میں گرفتار کرلیاگرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہیرؤن کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضے سے 32 گرام ہیروئن اور اسلحہ موقع پر جبکہ اس کی نشاندہی پر اس کے بھیٹک سے لاکھوں روپے مالیت کی مزید دو کلو گرام ہیروئن، مشیات کے دھندے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزم کے خلاف تھانہ آغا میر جانی شاہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -