صوابی‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

صوابی‘ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتار

  

صو ابی (بیورورپورٹ) یارحسین پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر منشیات فروشی کے دھندے میں مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوامی شکایات کی پیش نظر میں *ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان نے بمع پولیس تشکیل شدہ ٹیم اے ایس آئی خامد خان،اے ایس آئی امجد خان اسر اے ایس آئی افتخار علی خان نے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والا ملزم جعفر شاہ کے خلاف کھڑی نگرانی شروع کرکے جگہ جگہ پر سفید پرچات میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرکے اس دوران مخبر خاص اطلاع ملی،اس سلسلے میں ایس ایچ او یارحسین نے اطلاع کو مصدقہ جانکر منصوبہ بندی کے تحت موٹر وے کی طرف سے آتا ہوا موٹر کار برنگ سفید نمبری AB-9767 کو اشارہ کرتے ہوئے موٹرکار سواروں نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی کی تعاقب سے موٹرکار کو قابو کرکے جس میں سمگلر ڈرائیور واحد شاہ نذدیک بنجارہ علاقہ کا سہارہ لیتے ہوئے رفو چکر ہوئے جبکہ دوسرا سمگلر جعفر شاہ کو قابو کرکے دوران تلاشی موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 5295گرام چرس برآمد کیے گئے۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم واحد شاہ کی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائے جائے گی۔ منشیات کا استعمال انسان کے جسم، اخلاق کے علاوہ اجتماعی معاشرتی زندگی کو بھی اپنے بُرے اثرات کی بدولت تباہ وبرباد کردیتا ہے۔ منشیات فروش نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنارہے ہیں یہ موذی مرض بہت ساری دوسرے جرائم کا باعث بنتی ہے۔منشیات کے عادی افراد اپنے نشے کو پورا کرنے کیلئے بہت سے دوسرے جرائم کا مرتکب ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر شہزاد خان کے ہمراہ تفصیلات بتاتے کہا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر پولیس منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار اداکررہی ہے،دوران مہم بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑ کر جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دی ہیں۔اور مزید منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرکے علاقے کو منشیات سے پاک کر دم لیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -