اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا جنوبی وزیرستان کے مکین بازار کادورہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا جنوبی وزیرستان کے مکین بازار کادورہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ٹرائبل ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان حلیم شاہ کنڈی کا کل بروز جمعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ مکین بازار کا دورہ، کورونا کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر دکانداروں کو عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جبکہ بازاروں میں جراثیم کش اسپرے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کا دیگر اسٹاف بھی موجود تھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھاکہ دکاندار حکومتی عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ بحیثیت قوم ہم نے اس وباء کو شکست دیکر ملک کو کورونا جیسی مہلک وباء سے پاک کرنا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -