غیر ملکی کپڑاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

غیر ملکی کپڑاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کپڑاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران برآمد کی گئی غیر ملکی کپڑا کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، جو گاڑی کے ذریعے سمگل کیا جا رہا تھا جسے قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے نان کسٹم پیڈ ا غیر ملکی کپڑابراستہ رنگ روڈ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی سبرب احترا ز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین خان نے ناکہ بندی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑابرآمد کر لیا، برآمد ہونے والا کپڑا غیر قانونی طریقے سے سمگلینگ کی وجہ سے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا، کسٹم چور کپڑاکو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر گوہر خان کے حوالے کر دیا گیا ہے