ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

لاہور(این این آئی) ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ملائیشیا کی جیلوں میں قید 250 پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔جہاں مسافروں کی امیگریشن کی گئی وطن واپس پہنچ کر قیدی بہت خوش دیکھائی دئیے ان میں سے زیادہ ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ملائشیا میں چھپ کر رہ ر ہے تھے مگر پکڑے گئے اور ملائیشن قانون کے تحت ان کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ان کی رہائی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملائیشن وزیر اعظم سے درخواست کی تھی جس پر ان کو رہائی ملی اور ان تمام پاکستانی قیدیوں کوائیرپورٹ پر سکریننگ کے بعد قرنطینہ منتقل کردیاگیا۔ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستانی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -