نوکری سے جبری برخاستگی،چیئرمین سینیٹ و سابق سپیکر کیخلاف پی ایم شکایت سیل کو درخواست موصول

  نوکری سے جبری برخاستگی،چیئرمین سینیٹ و سابق سپیکر کیخلاف پی ایم شکایت سیل ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شکایت سیل میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سابق اسپیکر ایاز صادق کے خلاف شکایت دائر کر دی گئی،شکایت 20 ویں گریڈ کے افسر مظفر علی مہر نے دائر کی۔ مظفر مہر نے کہاکہ ایاز صادق نے جعلی ڈگری کے جھوٹے الزام پر نوکری سے فارغ کیا۔ڈگری کو جعلی قرار دیا گیا۔ شکایت میں کہاگیاکہ ایاز صادق نے مجھ پر خاتون کو ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگایا،میرا موقف کو سنے اور اظہار وجوہ کے نوٹس کے بغیر ملازمت سے فارغ کیا گیا، جس جھوٹے الزام پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی اس نے بھی کوئی سزا تجویز نہیں کی، صادق سنجرانی پر شہباز شریف اور ایاز صادق کا دباؤ ہے،ایاز صادق سمیت معاملے سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

نوکری برخاست

مزید :

پشاورصفحہ آخر -