صوابی‘ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق
صو ابی (بیورورپورٹ) موضع ادینہ میں چائنا پٹاخے کی خوف سے بے قابو گھوڑا گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق زاہد ولد شیر زمان گھوڑا گاڑی سے ٹھکرا کر بری طرح زخمی ہوگیا۔ جبکہ گھوڑا گاڈی ماچس بم (پٹاخہ) پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہوگیا تھا۔ جس کے زد میں زاہد اس سے ٹھکرا گیا اور گھوڑا گاڈی کا بانس جسم میں لگ گیا۔ زاہد کو مقامی ہسپتال کالوخان لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی ہار گیا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ماچس بم اور ان بارودی مواد سے دور رکھیں ورنہ اسی طرح کے واقعات دیکھنے پڑیں گے۔