باڑہ‘ 32 یتیم بچوں میں عید پیکج تقسیم

  باڑہ‘ 32 یتیم بچوں میں عید پیکج تقسیم

  

باڑہ (نمائندہ پاکستان)ژوند ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام آج باڑہ پریس کلب میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے 32 یتیم بچوں میں عید پیکج تقسیم کیا گیا.جس میں کپڑے.جوتے.چپل اور دیگر سامان شامل تھا.اس موقع پر ژوندے ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین ذبیح اللہ آفریدی نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں غرباء اور یتیموں سے مدد اور تعاون کا درس دیتا ہے.اور قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ تعالی یتیم اور مساکین کے ساتھ حسن سلوک اور تعاون کا واضح پیغام دیتاہے. ایک اور جگہ کہتا ہے تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا.انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنا اور اللہ کو خوش کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے.ہر انسان اپنے بچوں کے لئے کیا کچھ نہیں کرتا.بلکہ کامیاب انسان وہ ہے جو دوسروں کے لئے سوچے.اور خوشیوں کے موقع پر علاقے کے غریب یتیم اور مساکین کا خاص خیال رکھے.اور ان بچوں کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کریں.یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے.ہمیں ملکر اس کام کو جاری رکھنا ہے.اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے سپیکرحاجی نیاز ولی آفریدی. خان فراز آفریدی.اورمحمد اکبر افریدی نے ژوند ویلفیئر فاونڈیشن کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا.اور پیغام دیا کہ علاقے کے مخیر حضرات دل کھول کر یتیموں.بیواوں اور مساکین کی بھرپور مدد کریں.یہی یتیم بچے ہمارے بچے ہیں.ھمیں چاہیئے کہ ان بچوں کو یتیم ہونے کا احساس نہ ہونے دیں.اور خوشیوں کے مواقعوں پر ان کو بھی خوشیوں میں شامل کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کریں.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -