موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاسی سکورنگ سے گریز کرے: عارف یوسف

موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاسی سکورنگ سے گریز کرے: عارف یوسف

  

پشاور (سٹی رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عارف یوسف ایڈوکیٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ حالات میں بھی انہوں نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی عادت نہ چھوڑی تو مستقبل میں عوامی عدالت میں اس سے زیادہ نقصانات اٹھائینگی, عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کرنے والی جماعتیں سن لیں کہ مشکل ترین حالات کا مقابلہ ڈٹ کر کرنا عمران خان کا خاصہ ہے. اپنے ایک بیان میں عارف یوسف نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی حالت زار کے اصل ذمہ دار سابق ادوار کے وہ حکمران ہیں جنکی آنکھوں پر پیسے کی چمک پٹی اور دماغ میں ہر وقت ذاتی مفاد کے منصوبے ہوتے تھے. ملک کا ماضی ایسے حکمرانوں کی سیاہ تاریخ رکھتا ہے جنہوں نے کرپشن کے علاوہ کبھی کوئی کامیابی کا تیر مارنے کا سوچا تک نہیں. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس مشکل وقت میں بھی سیاست کررہی ہیں جبکہ عمران خان کھیل کی طرح اس میدان میں بھی عوام کی جیت کی سوچ رکھتا ہے اور اسی مشن پر پیش قدمی کررہا ہے. عمران خان اور اسکا ہر مخلص سپاہی مشکل حالات کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتا ہے کیونکہ خان نے ہمیں میدان سے بھاگنا نہیں میدان میں کھڑے رہ کر ڈٹ کر مقابلہ کرنا سکھایا ہے. انکا کہنا تھا کہ انصاف ویلفیئر ونگ بھی وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کا اس ملک کے لیے ایک اور انقلابی اقدام ہے. حبیب ملک اورکزئی کی قیادت میں انصاف ویلفیئر ونگ جو ترقی کریگا اسے تاریخ اور ملک کی عوام یاد رکھینگے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -