باڑہ‘ مشترکہ اراضی پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘ عمائدین
باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ بازار میں قوم سپاہ کا مشترکہ زمین ہیں جن پر کچھ لوگوں نے قبضہ کردیا ہیں باربار شکایتیں کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم سپاہ کے مشران نے کیا۔مشران نے کہا کہ انضمام سے پہلے اس جگہ پر سرکاری پوسٹ تھا۔جو وہ سڑک کے تعمیر میں ختم ہوگیا ہیں لیکن اس کا کچھ حصہ باقی راہ گیا ہیں۔جن پر کچھ افراد نے قبضہ کرلیا۔ان کی سرپرستی بااثر افراد کررہے ہیں۔حکومت کو فریق بنا کر پورے قوم کی طرف سے مقدمہ کی پیروی کی گئی لیکن جب فیصلہ عدالت کی طرف قوم کے حق میں آیا تو اس کے بعد کچھ لوگوں نے اس پر قبضہ کردیا گیا۔باڑہ پولیس سٹیشن اور اے سی باڑہ کو باربار درخواستیں دی گئی ہیں لیکن ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ان کے ساتھ عدالت اور ہر فورم پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔یہ قوم سپاہ کی ملکیت ہیں۔مشران نے حکومت سے مطالبہ کردیا کہ ان قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر حالات کی خرابی کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ قوم سپاہ کے دیگر شاخوں کے مشران بھی موجود تھے