لاک ڈاون کے دوران 735 ضرورت مند خاندانوں کو راشن اور خفاظتی اشیا فراہم کی گئی

لاک ڈاون کے دوران 735 ضرورت مند خاندانوں کو راشن اور خفاظتی اشیا فراہم کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) سماجی تنظیم درمان کے زیر اہتمام پشاور سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس پھیلاو روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاون کے دوران 735 ضرورت مند خاندانوں کو راشن اور خفاظتی اشیا فراہم کی گئی۔ لاک ڈاون کے دوران امدادی سرگرمیاں چارسدہ، مردان، سوات، بونیر، صوابی، نوشہرہ، دیر، باجوڑ اور قبائیلی اضلاع ضلع خیبر اور ضلع وزیرستان کے علاوہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی جاری رکھی گء۔ دوسرے ضرورت مندوں کے علاوہ درمان کی جانب سے صوبہ بھر میں آباد بے اسرا خواجہ سراوں کو بھی 300 سے زائد امدادی پیکجز فراہم کئے گئے درمان کے سربراہ خمزہ گیگیانی کا کہنا ہے کہ درمان ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو سال 2013 سے اپنی مدد آپ کے تحت ہر سال ماہ رمضان میں روزہ داروں کے لئے افطار دسترخوان کا اہتمام کرتی ہے اور سال کے دوسرے مہینوں میں تعلیم، ٹرانس اور صحت کے حوالے سے مہم چلاتی ہے تاہم اس سال صوبہ میں کورونا کی وجہ سے جاری ناگزیر حالات کی وجہ سے تمام تر توانائیاں ضرورت مندوں کو راشن پہنچانے میں صرف کر دی جس میں 736 خاندانوں کو راشن اور 1 لاکھ خفاظتی ماکس مہیا کئے گئے اور یہ امدادی سرگرمیاں وبا کے مکمل خاتمے تک صوبہ بھر میں جاری رہینگی۔