ویمن یونیورسٹی مردان کے نویں (آن لائن) اکیڈمک کونسل اجلاس

ویمن یونیورسٹی مردان کے نویں (آن لائن) اکیڈمک کونسل اجلاس

  

مردان(بیورورپورٹ) ویمن یونیورسٹی مردان کے نویں (آن لائن) اکیڈمک کونسل اجلاس میں LMS (Learning Management System) کی منظوری وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی زیر صدارت دے دی گئی موجودہ حالات کے پیش نظر اجلاس گوگل کے ایک آن لائن سافٹ ویئر کے ذریعے منعقد کروایا گیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر رخشندہ صادق، اسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک عدنان احمد، پیر شکیل اور تمام ڈپارٹمنٹس کے سربراہان موجود تھے۔ اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر بحث ہوئی جس میں آن لائن لر ننگ مینجمنٹ سسٹم ؒLMS (Learning Management System) کی منظوری اور آن لائن امتحانات اور داخلوں کی پالیسی کی منظوری دی گیٗ۔ اجلاس کے شرکا ء نے دونوں ایجنڈوں کی متفقہ طور پر منظوری دیتے ہوئے موجودہ حالات میں یونیورسٹی کے اس اقدام کو طلباء کے بہترین مفاد میں سنگ میل قرار دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے اس موقع پر یونیورسٹی کے آئی ٹی سیکشن کے انچارج جناب پیر شکیل، شیر اعظم اور متعلقہ سٹاف کی کاوشوں کو سراہاکہ اتنے قلیل مدت میں سافٹ ویئر کی تیاری کو ممکن بنایا اور طالبات کے قیمتی وقت کے ضیاء کوکم سے کم رکھنے کی کوشش کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -