دیر بالا پولیس کی بروقت کارروائی‘ رقم اور اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

دیر بالا پولیس کی بروقت کارروائی‘ رقم اور اسلحہ برآمد‘ ملزمان گرفتار

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان) صاحب آباد پولیس کی بروقت ایکشن 12 گھنٹوں کے اندر اندر ایک غریب محنت کش جوان سے چھینی گئی 31000 روپیہ اور وقوعہ میں استعمال شدہ اسلحہ برآمد کرکے آٹھ ملزمان بھی گرفتارکرلیا۔جبکہ ضلعی پولیس سربراہ نے غریب محنت کش کو دس ہزار روپیہ اپنے جیب سے فراہم کرکے مدد بھی کی۔تفصیلات کے مطابق اسوڑی درہ واڑی سے تعلق رکھنے والا ایک غریب اور بیکس محنت کش جوان جو موٹرسائیکل پر بچوں کے سامان فروخت کرتاہے کو پاٹاو سلطان خیل درہ میں علاقہ کے باآثر شخصیت نے اپنے بیٹیوں کے مدد سے آسلحہ کے نوکھ پر رسیوں سے باندھ کر اسکے جیب میں موجود نقدمبلغ /31000 روپیہ اور موٹرسائیکل چھین لی اورفریاد وزاری کرنے پر غریب کو ساری رات آویزان رکھا۔ نوجوان جب پاٹاو سے آیا تو دادرسی کیلئے مقامی تھانہ رپورٹ کرنے پہنچے خبر کا ضلعی پولیس سربراہ فوری نوٹس لیتے ہوئے خود صاحب آباد پولیس اسٹیشن پہنچے۔ایس ڈی پی او،ایس ایچ او اور دیگر پولیس آفیسران کو تمام ملزمان کی گرفتاری چھینی گئی سامان کی ریکوری اور استعمال شدہ آسلحہ کی ریکوری کی بھی صبح تک برآمدگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ پولیس کا ملزمان کی گھر پر چھاپہ زنی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور چھینی گئی رقم اوروقوعہ میں استعمال شدہ آسلحہ ایک ضرب کلاشنکوف،ایک ضرب رائفل،چارجرز کلاشنکوف 5 عدد،کارتوس 7.62 بور360 عدد،کارتوس چھریدار 41 عدد بھی برآمد کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان کے موجودگی میں صاحب آباد پولیس اسٹیشن میں چھینی گئی نقدی مبلغ/31000 روپیہ میڈیا کو دکھا کر کہا کہ پولیس کا ہوتے ہوئے کوئی بھی غریب کیساتھ ظلم نہیں کرسکے گا ورنہ پولیس اور قانون غریب کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے جیب سے غریب محنت کش کی دس ہزار روپیہ مدد بھی کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ مقدمہ میں بہترین اور درست تفتیش کیلئے قابل پولیس آفیسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دیکر ہدایت کی کہ فریقین کاموقف سننے او رصفائی کا پورا موقع فراہم کرے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوجائے اور کسی سے ذیادتی نہ ہوجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -