کراچی،ماں نے تنگ آ کر بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کر ڈالا

      کراچی،ماں نے تنگ آ کر بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کر ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں ماں نے تنگ آ کر اپنی بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا،بیٹی کو مارنے کے بعد ماں کی بھی اسی چھری سے خود کشی کی کوشش، شدیدزخمی ہوگئی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں 55سالہ خاتون وقار النساء نے اپنی بیٹی نزہت امبرین کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا، جو کچھ دیر بعد دم توڑ گئی، بیٹی کو مارنے کے بعد ماں نے بھی اسی چھری سے خود کشی کی کوشش میں خود کو شدید زخمی کر لیا۔پولیس کے مطابق خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور شخص موجود نہیں تھا، آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔
بیٹی قتل