مردان‘ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب
مردان (بیورورپورٹ) ضلعی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کے حوالے شہادتوں کے لئے اجلاس 22مئی کو محب باباجی مسجد چاٹو میں طلب کرلیا کمیٹی کے ناظم قاضی عبدالہادی ظہیر کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ اگر 22کی رات کو چاند دیکھنے کی قابل قبول شہادتیں موصول ہوئیں تو ہفتہ 23مئی کو عید الفطر ہوگئی بصورت دیگر 24مئی بروز اتوار عید منائی جائے گی دریں اثناء اجلاس میں فطرانہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاگیا کہ اس سال فطرانہ کی فی کس رقم 100ہوگی۔