اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں: قیوم شاہ

اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں: قیوم شاہ

  

ہنگو(بیورو رپورٹ) اورسیز پاکستانیوں خصوصاً پختون برادری کیلئے حکومت اقدامات اٹھائیں،کورونا وائرس سے خلیج ممالک میں مزدور اور بے روزگار پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اوپر سے وفاقی حکومت چندے مانگ رہی ہے۔ پختونخواہ سمیت قبائیلی مسافروں کے لئے فیصل آباد اور ملتان ائیر پورٹس کے بجائے پشاور باچاخان ایئر پورٹ کھول دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات پختون ویلفیئر آرگنائزیشن سابق صدر پیر قیوم شاہ نے ہنگو کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔روزگار نہ ہونے کی وجہ سے قرضوں پر گزارا کررہے ہیں اوپر سے حکمران اورسیز سے چندے مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 400سے لیکر 500درہم کا ٹکٹ 900سے 1100کے درمیان دیا جا رہا ہے جو کہ مسافروں کے ساتھ سرار سر ظلم ہے اورزیادتی ہے، ایک طرف مسافروں کے روزگار نہیں اور دوسری طرف ٹکٹ کی ریٹ کو دوگنا کرنا نا مناسب اقدام ہے جس پر وزیر اعظم پاکستان کو فاالفور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جب کوئی پاکستانی کورونا سے جان بحق ہوجائے تو نہ جنازہ اور نہ تدفین کیلئے اپنے رشتہ داروں کو اطلاع کرتے ہیں۔ادھر انکے گھر والوں کو کچھ معلومات نہیں ہوتی۔ سابق صدر قیوم شاہ نے وزیراعلیٰ محمودخان،صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر اور پختون خواہ سے وفاق میں پختون وزراء سے پرزوراپیل کی ہے کہ فی الفور پختون کیمیونٹی سمیت پاکستانی مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں اور عید سے پہلے پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئر لائنز کے ذریعے انکو وطن واپسی میں کردار ادا کریں۔ تاکہ تمام مسافر عید اپنے بچوں اور خاندان کے گزاریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -