جے یوآئی رہنماگل رفیق حسن پر حملے میں جدیدہتھیار استعمال کیاگیا، تحقیقاتی ذرائع

    جے یوآئی رہنماگل رفیق حسن پر حملے میں جدیدہتھیار استعمال کیاگیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے سائٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے عہدے دارمولاناگل رفیق حسن زئی کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تحقیقاتی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ فائرنگ میں جدیدہتھیاراستعمال کیا گیا،سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے ہیلمٹ پہن رکھاتھا جبکہ دوسرے نے چہرہ رومال سے چھپارکھا تھا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک موٹر سائیکل پر 2 ملزمان سوار ہیں، فائرنگ کرنے والا ملزم منہ پر رومال لپیٹے ہوئے تھا۔تحقیقاتی ذرائع نے بتایاکہ ملزم نے جس 30 بور کے پستول سے فائرنگ کی وہ اس سے پہلے کبھی استعمال نہیں ہوا۔ملزم نے جے یو آئی کے زخمی رہنما پر 2 گولیاں چلائیں، ایک گولی دیوار پر لگی جبکہ دوسری مولانا گل رفیق حسن زئی کے جبڑے پر لگی۔مولانا گل رفیق حسن زئی پر حملے کی کئی زاویوں سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ جے یو آئی رہنما مولانا گل رفیق حسن زئی 14 مئی کو کراچی کے علاقے سائٹ میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
جدیدہتھیار