سندھ میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یو کی ضرورت میں اضافہ دیکھ رہا ہے: مرتضی وہاب

سندھ میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یو کی ضرورت میں اضافہ دیکھ رہا ہے: مرتضی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت اورمشیرماحولیات مرتضی وہاب نے کہاہے کہ صوبے بھر میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یو کی ضرورت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سندھ میں کورونا کے اعداد و شمار کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کے صحیتاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 398 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں جبکہ بدقسمتی سے 9مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت 92 مریض آئی سی یو اور 31 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔دریں اثناء بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ ضلع خیرپور میں واقع گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(گمس)ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کے 200آپریشن مکمل ہوگئے ہیں،گمس میں صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے مریضوں کے آپریشن کئے گئے۔ترجمان سندھ حکومت کا اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ آپریشن کئے جانے والے مریضوں میں سے 114 کا تعلق سندھ، 49 کا پنجاب اور 32 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین مریضوں کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک ایک مریض آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ما صوبائیت کے تعصب کا الزام لگانے والوں کا کوئی علاج نہیں ہے، گمس میں سندھ حکومت کی کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ کام کون اور باتیں کون کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ گمس، این آئی سی وی ڈی، سائیبر نائف سمیت دیگر ادارے اپنی مثال آپ ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان اور اسکی عوام کو ترجیح دی ہے۔
مرتضی وہاب