ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2063افراد کا چالان

  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2063افراد کا چالان

  

پشا(کرائمز رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ہفتے کے دوران 2063 افراد کو چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کیں اس دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی اور ان میں اس وبا سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ناکہ بندیوں پر لاک ڈان اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان کیا اور آئندہ لاک ڈان کی خلاف ورزی نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کا مقصد ہر گز کسی کو بلا کسی وجہ ناکہ بندیوں پر تنگ کرنا اور ان سے جرمانوں کا حصول نہیں بلکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شہریوں کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ دنیا بھر میں پھیلی جانیوالی وبا سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ مزید ضائع ہونے کا خدشہ ہے تاہم شہریوں کی جانب سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے شہریوں کی زندگی محفوظ بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ اس جان لیوا اور خطرناک وبا پر قابو پایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -