کراچی کی معیشت کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا، حلیم عادل شیخ

  کراچی کی معیشت کو سازش کے تحت تباہ کیا گیا، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنمااور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی کی معیشت تباہ کی گئی، عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے کراچی بند کیا گیا،مراد علی شاہ آگ بڑھانے کے لیے ہمیشہ پٹرول لے کر آ جاتے ہیں۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ کی نوکری پکی ہو گئی ہے، 12 سال سے ان کے پاس سندھ کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند کر دی، اب کہتے ہیں کہ عید کے بعد ٹرانسپورٹ کھولیں گے، صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، گزشتہ سال سندھ حکومت کو ٹڈی دل کے 32 کروڑ ملے تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 28 کروڑ روپے گزشتہ ہفتے ٹڈی دل کی مد میں ملے ہیں، اس طرح یہ 60 کروڑ روپے ٹڈی دل کی مد میں کھا گئے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ تھر میں بند پڑا ہے،ویکسین نہ ہونے سے سندھ کے سیکڑوں ہسپتال بند پڑے ہیں۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -