مراد علی شاہ آگ بڑھانے کیلئے پیٹرول لے آ تے ہیں، حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ آگ بڑھانے کیلئے پیٹرول لے آ تے ہیں، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنمااور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی کی معیشت تباہ کی گئی، عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانے کے لیے کراچی بند کیا گیا،مراد علی شاہ آگ بڑھانے کے لیے ہمیشہ پیٹرول لے کر آ جاتے ہیں۔اتوارکوانصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ کی نوکری پکی ہو گئی ہے، 12 سال سے ان کے پاس سندھ کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بند کر دی، اب کہتے ہیں کہ عید کے بعد ٹرانسپورٹ کھولیں گے، فوری طور پر ٹرانسپورٹ کھولی جائے، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ فوری کھولی جائے۔انہوں نے کہا کہ رات 2 بجے تک بازار کھول دیے جائیں، صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، گزشتہ سال سندھ حکومت کو ٹڈی دل کے 32 کروڑ ملے تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 28 کروڑ روپے گزشتہ ہفتے ٹڈی دل کی مد میں ملے ہیں، اس طرح یہ 60 کروڑ روپے ٹڈی دل کی مد میں کھا گئے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ تھر میں بند پڑا ہے، سندھ کے سیکڑوں اسپتال بند پڑے ہیں، سندھ میں ویکسینیشن نہیں ہوتی، کتوں کی ویکسین نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -