ڈکیتی، راہزنی چوری کی 42وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی، راہزنی چوری کی 42وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، قیمتی اشیا سے محروم

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 42وارداتو ں میں ڈاکوؤں اور چوروں 27لاکھ روپے سے زائد نقدی و طلائی زیورات، دو کاریں، 22موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ کے گھر داخل ہونے والے نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بیس لاکھ روپے کی نقدی، قیمتی سامان اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اسی طرح نامعلوم ڈاکوؤں نے ناصر کے گھر سے دولاکھ روپے کی نقدی،طلائی زیورات، علی سے ایک لاکھ 95ہزار، شہباز سے 85ہزار، موبائل، علی سے 80ہزار، موبائل،صدیق سے پچاس ہزار، موبائل، شاہجہان سے چالیس ہزار، موبائل اکبر کی دکان سے بیس ہزار، شہباز، خالد،سمیرا، زاہد، علی رضا، عمران، زاہد اور اجمل سے نقدی اورموبائل فونز، علی، عثمان اور خرم سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے۔ چوروں کے گروہ ارشد،وحیداوراسلم کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور، سلمان اورفاروق کی کاریں، یوسف، عرفان،عمران، خالد، ولایت، زبیر،اسامہ، آصف، عدنان، سیف اللہ، علی، احمد،سلمان، معظم، عدیل، علی احمد، وقار اور وقاص کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -