کورونا وائرس،فرنٹ لائن پر لڑتی پاکستانی نژاد برطانوی جاں بحق

کورونا وائرس،فرنٹ لائن پر لڑتی پاکستانی نژاد برطانوی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتی پاکستانی نژاد برطانوی جاں بحق ہو گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق 30 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی صفاعالم برمنگھم کے وومن اینڈ چلڈرن این ایچ ایس ٹرسٹ میں بطورمڈ وائف خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔دو ہفتے قبل صفا عالم کے والد مشتاق افصار بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 34 ہزار4 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صفاعالم

مزید :

صفحہ آخر -