بابر اعوان کا اسد قیصر کو ٹیلیفون، کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی

بابر اعوان کا اسد قیصر کو ٹیلیفون، کورونا سے صحت یابی پر مبارکباد دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کیا اور کورونا وباء سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔ڈاکٹر بابر اعوان نے بطور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں پارلیمانی کارروائی کے باقی 53 دن کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کا آئینی تقاضا احسن انداز میں پورا کیا جائے گا، سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری پارلیمانی امور باہمی مشاورت سے اجلاس کا پلان ترتیب دیں گے۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ اول -