سی ٹی ڈی کی بہاولپورمیں کارروائی داعش کے 4 دہشتگردہلاک،3فرار

سی ٹی ڈی کی بہاولپورمیں کارروائی داعش کے 4 دہشتگردہلاک،3فرار

  

بہاولپور (این این آئی)سی ٹی ڈی کے بہاولپور میں آپریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا تھا

دہشتگردہلاک

مزید :

صفحہ اول -