ہمیں عوام کی فکر ہے اور شیخ رشید کو ٹرین چلانے کی پڑی ہے،اویس شاہ

ہمیں عوام کی فکر ہے اور شیخ رشید کو ٹرین چلانے کی پڑی ہے،اویس شاہ

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شیخ رشید،کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی،ہمیں عوام کی فکر ہے اور آپ کو ٹرین کی۔ٹرینیں چلیں تو پھر کورونا وائرس پر کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔کراچی سندھ کا بڑا شہر ہے یہاں ہر صوبے کے عوام بستے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر ہجوم بڑھ جائے گا۔اویس شاہ نے کہاکہ شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے۔شیخ رشید صوبے کے محتاج نہیں تو صوبے بھی ان کے محتاج نہیں ہیں۔ عید قریب ہے اگر ٹرینیں چلیں تو پھر ایک لاکھ سے اوپر کیسز ہوجائیں گے۔

اویس شاہ

مزید :

صفحہ اول -