معروف سرائیکی گلوکارٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف سرائیکی گلوکارٹریفک حادثے میں جاں بحق
معروف سرائیکی گلوکارٹریفک حادثے میں جاں بحق

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرائیکی زبان کے معروف گلوکار ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بہاولپور سے تعلق رکھنے والے گلوکار نواز فرید سانول لاک ڈاون کی وجہ سے کراچی میں پھنس کررہ گئے تھے تاہم عید قریب آنے پر وہ  وہاں سے موٹر سائیکل پر ہی اپنے آبائی گاوں کوٹلہ موسیٰ خان تحصیل احمد پور شرقیہ ،ضلع بہاولپور کی جانب نکل پڑے تاہم حیدرآباد میں  انہیں ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔

انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔

نوازفرید سانول گلوکاری کے ساتھ رکشہ چلا کر اپنا گزر بسر کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -ملتان -سندھ -کراچی -