مقبوضہ کشمیر، وحشیانہ کارروائی میں مزید 2نوجوان شہید، مودی سرکار دہشتگردی کی آڑ میں فلیگ آپریشن تیاریوں میں مصروف: عمران خان 

مقبوضہ کشمیر، وحشیانہ کارروائی میں مزید 2نوجوان شہید، مودی سرکار دہشتگردی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے متاثر نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ واضح ہو چکا ہے، غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیا کر دیا گیا۔ مودی سرکار کشمیری بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گن ہتھیار استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کر رہی ہے۔ غیر انسانی لاک ڈاؤن سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی اشیا ء اور ادویات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو قید اور مواصلاتی رابطے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو دنیا سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ مودی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دہشتگردی کی اعانت سے جوڑنے، کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش اور کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔علاوہ ازیں اتوار کو ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ   مسلمان کی قوت اسکا ایمان ہے۔انہوں نے صحیح بخاری کی یہ حدیث مبارکہ بھی شیئر کی کہ ”' جو رمضان میں حالت ایمان اور ثواب کی نیت سے روزہ رکھتا ہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں“وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ ہم سب کو یہ توفیق عطا فرمائیں۔ 

 عمران خان

 سری نگر(مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔وادی میں گزشتہ سال 5 اگست سے تاحال موبائل اور انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہیں جب کہ حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے تازہ کارروائی کی جس میں ضلع ڈوڈا میں محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کی آڑ میں دو کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔رپورٹ کے مطابق جھڑپ کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا ہے۔ 

مزید :

صفحہ اول -