اسلام آباد میں کلکتہ سے اڑان بھرنے والے طیارے کی لینڈنگ

اسلام آباد میں کلکتہ سے اڑان بھرنے والے طیارے کی لینڈنگ
اسلام آباد میں کلکتہ سے اڑان بھرنے والے طیارے کی لینڈنگ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے اڑان بھرنے والے طیارے نے ہنگامی طورپروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اور کچھ دیر بعد دوبارہ اڑان بھر گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ذرائع کے مطابق اے ٹی سی سے اجازت ملنے کے بعد کارگو طیارے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کی۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ کارگو طیارے میں فیول کم تھا جس کی وجہ سے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو طیارے میں ایئرپورٹ عملے نے ری فیولنگ کی جس کے بعد وہ دوبارہ اڑان بھر گیا۔

بھارتی شہر کلکتہ سے اڑان بھرنے والا کارگو طیارہ جارجیا کے شہر تبلیسی کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن فیول کی کمی کے باعث اس کو اسلا م آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -