پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج بارش کا امکان ہے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔کے پی کے کی بات کریں تو آج صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔تاہم چترال، دیر، ایبٹ آباد،چارسدہ، مردان اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیرمیں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا۔ تاہم پاراچنار 07، چکوال 03، میرکھانی02،دیر،مظفر آباد،سرگودھا اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ یوں ہیں کہ لاڑکانہ، جیکب آباد45،سکھر،روہڑی،موہنجوداڑو اورسبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔