سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوکی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوکی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ...
سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوکی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوکی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوکی ضمانت سے متعلق کیس کی ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایک سال گزر جانے کے باوجود مقدے میں کوئی گواہ پیش نہیں کیاگیا ،موکل کو مشروط ضمانت دی جائے تو اس پر راضی ہیں ۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ نوٹس جاری کئے بغیر آپ کی بات سننا مناسب نہیں ،ریکارڈ سے واضح ہے ملزم عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے،عدالت نے کہاکہ بظاہر یہ کیس غیر معمولی صورتحال پر مبنی ہے ۔عدالت نے سابق رکن سندھ اسمبلی اللہ دینو بھائیوکی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -