کراچی: سول ہسپتال کورونا وارڈ کی سربراہ خاتون ڈاکٹر بھی وائرس میں مبتلا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ہسپتال کی اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ (اے ایم ایس) اور سربراہ کورونا وارڈ ڈاکٹر روبینہ بشیر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
اے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیرنے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ڈاکٹر روبینہ بشیر سول ہسپتال کراچی میں کورونا وارڈ کی سربراہی پر مامور تھیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی سپیشل سیکیورٹی یونٹ ملک مرتضیٰ کے مطابق ایس ایس یو کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) اورنگزیب خان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جو طبعیت ناساز ہونے پر فی الحال وینٹی لیٹر پر ہیں۔